عام انتخابات قریب آگئے، ہزاروں افراد ووٹ ڈالنے سے محروم

عام انتخابات قریب آگئے، ہزاروں افراد ووٹ ڈالنے سے محروم


پشاور(24نیوز) عام انتخابات قریب آگئے،  پشاور سمیت صوبے بھرمیں ہزاروں افراد کے ووٹ ڈالنے سے محروم ہونےکاخدشہ پید اہوگیا۔ ہزاروں شہریوں کے شناختی کارڈ تاحال کلیئر نہ ہوسکے ۔

پشاورسمیت خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں ہزاروں شہریوں کے شناختی کارڈ تاحال کلیئر نہ ہوسکے جس کےباعث ہزاروں افراد کے ووٹ ڈالنے سے محروم ہونےکاخدشہ ہے۔پشاور میں یکہ توت ،ز رگر آباد ، شاہین مسلم ٹاؤن ،بخشی پل،چارسدہ روڈ اوراخوند آباد میں سب سے زیادہ لوگوں کے شناختی کارڈ بلاک ہیں۔شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نگہت اورکزئی کا کہنا ہےکہ انہوں نےماضی میں بھی یہ مسئلہ اٹھایاتھالیکن اس کا کوئی حل نہیں نکالا گیا۔نادرا حکام کے مطابق گزشتہ سالوں لاکھوں بلاک شناختی کارڈز کلیئر کرکے کھول دیئے گئے ہیں۔مزید شناختی کارڈز کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔