کراچی:حلقہ این اے244کے عوام بے یارو مددگار

کراچی:حلقہ این اے244کے عوام بے یارو مددگار


کراچی( 24نیوز )الیکشن کو چند دن رہ گئے اور کراچی کا اہم حلقہ این اے 244 بے یارو مدد گا ر ہی نظر آتا ہے جہاں حکومت کی نااہلی اور ناقص انتظامات اپنے آپ ہی منہ بولتا ثبوت ہیں۔
گندے نالے، کوڑے کرکٹ کے انبار، خستہ حال سڑکیں،یہ مناظر ہیں شہر قائد کے! جہاں کا پرسان حال کوئی نہیں اگر خداترسی میں نالوں کی صفائی کی گئی ہے تو وہاں نالوں سے نکالی گئی غلاظت کو سڑک پر ہی بکھیرا چھوڑ دیا گیا۔علاقہ مکین کہتے ہیں کچرے اور گندے نالوں کے باعث ہمارا سکون سے رہنا تو دور کی بات ہے، لیکن ہمارے گھر مہمان بھی آنے سے گریز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ایپلٹ ٹربیونل میں پیش ہوگئے
حکومتی کارکردگی سے مایوس علاقہ مکینوں نے سیاسی جماعتوں سے توقعات ہی رکھنا بند کردی ہے- علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں اب حکومت سے کوئی امید نہیں اس لئے اب ہم ووٹ ہی نہیں دینا چاہتے۔
قومی اسمبلی کے حلقے 244 میں اختر کالونی، منظور کالونی، اعظم بستی، چنیسرگوٹھ ، محمود آباد ، بلوچ کالونی، پہلوان گوٹھ اور دیگر علاقے شامل ہیں،اس بار الیکشن میں اس حلقے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے سعید غنی، پی ٹی آئی کے علی زیدی، پی ایس پی کے سعد شفیق، ایم ایم اے کے زاہد شفیق اور اے این پی کی شازیہ رزاق امیدوار ہیں۔