فٹبال ورلڈ کپ:آج چار میچز ہونگے،چاروں ٹیموں کیلئے زندگی موت کا مسئلہ

فٹبال ورلڈ کپ:آج چار میچز ہونگے،چاروں ٹیموں کیلئے زندگی موت کا مسئلہ


ماسکو(24نیوز)فیفا فٹبال ورلڈکپ کے لیگ راونڈ کے آ خری مرحلے میں آ ج گروپ ایک اور ایف کے دودو میچز کھیلے جائینگے،دفاعی چیمپئن جرمنی ،سابق چیمپئن برازیل ،سوئٹزر لینڈ اور سربیا کی ٹیموں کو ناک آوٹ مرحلے میں رسائی کے لئے ہرصورت کامیابی درکار ہے۔
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا لیگ راونڈ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا،آج گروپ ای اور ایف میں ناک آوٹ مرحلے تک رسائی کے لئے جوڑ پڑیں گے،گروپ ای میں پاکستانی وقت کے شام سات بجے جرمنی اور کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے آ ئیں گی , ناک آوٹ مرحلے تک رسائی کے لئے دفاعی چیمپیئن جرمنی کو ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہوگا۔
دوسرے میچ میکسیکو اور سویڈن کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوں گی ،میکسیکو کی ٹیم ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے جبکہ سویڈن کو اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے میکسیکو کو شکست دینا ہوگی،جرمنی اور میکسیکو دونوں کی کامیابی کی صورت میں فیصلہ گول اوسط پر ہوگا جس میں دونوں ٹیمیں اس وقت تک برابر ہیں ،گروپ ای میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کو ناک آوٹ مرحلے تک رسائی کے لئے سربیا کے خلاف کامیابی درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ: فرانس اور ڈنمارک ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
اسی گروپ کے دوسرے میچ میں سوئٹرزلینڈ اور کوسٹا ریکا میں مقابلہ ہو گا ،سوئس ٹیم کو بھی ناک آوٹ مرحلے میں رسائی کے لئے اس میچ میں شکست سے بچنا ہوگا،گروپ ای کے دونوں میچ برابر رہنے کی صورت میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ لینڈ ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ جائیں گے جبکہ سربیا کو ناک آوٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لئے برازیل کو شکست دینا ہو گی۔