بارش کے باعث قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ متاثر


لاہور(24نیوز) دورہ زمبابوے کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا تر بیتی کیمپ ختم ہو گیا ۔ بارش کےباعث آخری پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دورہ زمبابوے سے بڑی امیدیں وابستہ کرلیں ۔  

لاہور میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث دورہ زمبابوے کی تیاریوں کے لئے کیمپ کے آخری روز پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا ۔کیمپ کے اختتام پر قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آ سان نہیں ہوتی ۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے اور تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں جس سے کارکردگی میں بہتری آ ئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی  بچے نے تاریخ رقم کر دی

قومی کپتان کا کہنا تھاکہ ورلڈکپ کے لئے ایک بہترین کمبی نیشن بن گیا ہے اور کوشش ہے کہ سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلیں ۔ قومی ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے آج رات گئے لاہور سے براستہ دبئی زمبابوے روانہ ہوگی،،جہاں یکم جولائی سے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ تین ملکی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔