ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کی چھترول کردی


لاہور(24نیوز)  قربان لائنز، ٹریفک وارڈنز کا رکشہ ڈرائیورپر تشدد، رکشہ ڈرائیور   کو  تھپڑ اوروائرلیس سیٹ دے مارا۔

24نیوز کے مطابق  قربان لائنزپر ٹریفک وارڈنز نے رکشہ ڈرائیورپر تشدد کیا۔ رکشہ ڈارئیور عثمان کا کہنا تھا کہ وارڈنزنے تھپڑ اوروائرلیس سیٹ سر پر مارا۔ سروس لائن پرکھڑا تھا کہ وارڈن نےرکشہ کی سیٹ نکال لی۔  رکشہ ڈرائیور نے مزید بتایا کہ مجھے روک کرباقی گاڑیوں کوجانے دیا گیا۔ میں نےکہا سارا قانون غریبوں کیلئے ہے تووارڈنز سیخ پا ہوگئے۔ تشدد کرنیوالےوارڈنزکےخلاف پولیس کودرخواست دیدی ہے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔