گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ


اسلام آباد(24نیوز) نگران حکومت بھی سابق حکومتوں کے نقش قدم پر چلنے لگی، پٹرول ،بجلی ،گیس مہنگی کرنے کے بعد پرائیویٹ اداروں کو بھی قیمتیں بڑھانے کی اجازت دے دی ، گاڑیاں بنانے والے اداروں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ۔

نگران حکومت کے بھی عوام پر تابڑ توڑ وار ، پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں ،پھر گیس اور بجلی بھی کر دی مہنگی ، اس پر بھی تسلی نہ ہوئی تو گاڑیاں بنانے والے اداروں کو بھی  کھلی چھٹی  دے دی۔نئی مشکل آن پڑی ہے گاڑیاں خریدنے والوں پر ٹیوٹا کار بنانے والے ادارے انڈس موٹرز نے کاروں کی قیمت 75 ہزار روپے سے اڑھائی لاکھ روپے تک بڑھا دی،دوسرے 2 اداروں کو بھی گاڑیاں مہنگی کرنے کا کہا جا رہا ہے.

 یہ بھی پڑھیں: روپے کی رفتار تیز، ڈالر کو بریک لگ گئی

پاکستان میں آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی کے تحت گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ حکومتی کنٹرول میں ہے مگر لگتا ہے پرائیویٹ ادارے ہو گئے ہیں آؤٹ آف کنٹرول ،جب چاہا قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں ،کیا وزارت پیداوار ا س پر کوئی نوٹس لے گی یا عوام پستے رہیں گے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔