ضرورت مند اورغریب بچوں کیلئے سمر کیمپ

ضرورت مند اورغریب بچوں کیلئے سمر کیمپ


کراچی ( 24نیوز ) مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند اورغریب بچوں کے لیے داؤد فاؤنڈیشن کی جانب سے تین ہفتوں پر مشتمل سمر کیمپ داؤد پبلک اسکول میں منعقد کیا گیا ہے۔

 داودفاوٗنڈیشن کی جانب سےمنعقد کردہ سمر کیمپ جہاں ایسے تقریبا 250 سے زائد ضروت مند بچوں کی تخلیقی قابلیت کواجاگر کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کیمپ ہے۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل مہوش روشنی کا کہنا ہے ان کا مقصد ہے بچوں میں محبت واتحاد کا جذبہ پیدا ہو اور آپس میں کیئرنگ اور شیرنگ کرنے کا موقع بھی ملے۔

یہ بھی پڑھیں:  پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں مقامی طلبا سے بھاری فیسیں لینے کا انکشاف

سمر کیمپ میں بچے کھیل کود کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتوں اورہنرسیکھنے میں بھی دلچسپی لیتے نظر آئے۔ ننے منے بچے جھولے جھولتے، پودے لگاتے اور دیگر مشغلوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito