انسٹا گرام صارفین کیلئے گروپ ویڈیو چیٹ کی سہولت آج سے دستیاب ہو گی

انسٹا گرام صارفین کیلئے گروپ ویڈیو چیٹ کی سہولت آج سے دستیاب ہو گی


24 نیوز: ٹیکنالوجی کی دنیا میں انسٹاگرام ایپ نے ایک اور زبردست فیچر متعارف کروا دیا۔ دیگر ایپ کی طرح انسٹا گرام پر بھی اب گروپ ویڈیو چیٹ ہو گئی۔

 ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ  کے مطابق انسٹاگرام ایپ استعمال کرنے والے صارفین آج سے ویڈیو گروپ    چیٹ سے  اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے بات کر سکے گے۔انسٹاگرام ویڈیو چیٹ فیچر  متعارف کروا رہا ہے۔ویڈیو  چیٹ گروپ میں ایک ساتھ 4 لوگ بات کر سکیں گے۔ ویڈیو کالز کی سہولت میں 4 لوگ بیک وقت ویڈیو پر بات کرسکیں گے۔انسٹاگرام کے ویڈیو گروپ فیچر میسج کے سیکشن میں ڈائریکٹ ہو گا۔جس جگہ سے ویڈیو گروپ کال کی جا سکی گے۔

یہ بھی پڑھیں:2019 لاکھوں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کا آخری سال ہو گا

علاوہ ازیں ویڈیو چیٹ فیچر میں بہت سی سہولیات میسر ہو گی۔ویڈیو گروپ چیٹ فیچر میں با آسانی آپ اسٹوریز اور تصاویر شائع کر سکتے ہیں یا پھر انسٹا فیڈز بھی سرچ کر سکتے ہیں۔یہ فیچر فی الحال  چند لوگوں کو آزمائشی طور پراستعمال کرنے اجازت ہے جبکہ ممکن ہے بہت جلد  تمام صارفین اس کو استعمال کر سکیں۔

واضح رہے کہ  چند ہفتے پہلے انسٹاگرام نے آئی جی ٹی وی فیچر بھی متعارف کروایا تھا جس کے ذریعے انسٹاگرام ویڈیو چینل بنا سکتے ہیں۔