آرمی چیف نےعام انتخابات کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی



راولپنڈی ( 24نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ قومی انتخابات 2018 کی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ  سکیورٹی کے معاملات پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں انہوں نےعام انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئےبھرپورمعاونت کی جائے گی۔ دفاع اورملکی سلامتی کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو حلقہ این اے 53 اسلام آباد ٹو سے الیکشن لڑنے کی اجازت 

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

آپریشن درالفسا دملک میں مکمل امن تک جاری رہےگا تاہم فوج کی تعیناتی سے دفاع اور ملکی سلامتی کو نظر انداز نہیں کیا جائےگا،  اوردرپیش چینلجز سے نمٹنے  کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے دوران خطےکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کیا گیا۔

شازیہ بشیر

Content Writer