الیکشن 2018: شاہد خاقان عباسی تاحیات نااہل قرار

الیکشن 2018: شاہد خاقان عباسی تاحیات نااہل قرار


اسلام آباد ( 24 نیوز ) کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر ایپلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دے دیا۔ فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ ایسے زنگ آلود چہرے قوم کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔

24 نیوز کے مطابق این اے 57مری سے شاہد خاقان عباسی کو الیکشن ٹربیونل نے نااہل قرار دے دیا۔ 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس عباد الرحمٰن لودھی نے جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن سے پہلے ہی بڑے برج الٹ گئے 

فیصلہ میں درج ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے۔ وہ آئین کی شق 62 ون ایف کے تناظر میں اہل نہیں ہیں۔ فیصلہ میں ایک شعر کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

’’شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا

اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے‘‘

فیصلہ کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل قانون کے تحت کورٹ آف لا ہے۔ شاہد خاقان عباسی ووٹرز سے حقائق اور مکمل معلومات چھپانے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اس لیے وہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے اہل نہیں ہیں۔

مزید اس ویڈیو میں: