پاکستان مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ


 گجرات (24 نیوز) مسلم لیگ ق اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی۔ پی ٹی آئی حلقہ این اے 69 چودھری پرویزالہیٰ کے مقابلہ میں کوئی امیدوارکھڑانہیں کرے گی۔

 24 نیوزکے مطابق حلقہ پی پی 31 سے   ق لیگ کے امیدوارمیاں عمران مسعود سلیم سرور جوڑا کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں جبکہ این اے  69 سے چوہدری پرویز الٰہی کے مقابلہ میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی تاحیات نااہل قرار
 میاں عمران مسعود  کا کہنا ہے کہ آج گجرات میں پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد کا با ضابطہ اعلان کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے تمام کارکن پی پی 31 میں سلیم سرور جوڑا کو ووٹ دیں گے۔

سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ میاں عمران مسعود کا میرے حق میں دستبردار ہونا میرے لیے باعث اعزاز ہے ۔اپنے قائد عمران خان کے حکم کی ہر طرح سے تعمیل کرونگا۔کوشش کریں گے گجرات کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کریں۔

عمران خان کی جدو جہد اور نظریات میری پسند نا پسند سے زیادہ اہم ہیں۔