الیکشن 2018 ،ٹوئنٹی فور نیوز نے ” ووٹ دو “مہم کا آغاز کردیا

الیکشن 2018 ،ٹوئنٹی فور نیوز نے ” ووٹ دو “مہم کا آغاز کردیا


24 نیوز : اٹھو پاکستانیو اپنے کل کے لئے۔ ووٹ دو اپنے مُستقبل کےلئے۔انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لئے۔تعلیم ، صحت اورجمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے۔ 24 نیوزنے ملک بھرمیں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کےلئے بھرپور مہم شروع کردی۔

24 نیوز کے مطابق الیکشن 2018 میں اب چند ہی ہفتےہیں۔ اے اہل وطن ۔ تقدیربدلنے کا وقت کُچھ دور نہیں ۔ کُچھ دیر کی زحمت ، برسوں کے سکون کا سبب بن سکتی ہے۔ ووٹ کاغذ کا ٹکڑا نہیں ، تابناک مُستقبل کا پروانہ ہے ترقی کا ضامن اور حقوق کا محافظ ہے۔

ضرور پڑھیں:” بات کالا باغ ڈیم کی نہیں، پاکستان کی ہے،ضرور بنے گا“

تعلیم ،روزگار، امن،انصاف،جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہرپاکستانی کا کردار اہم ہے ، جو میں بھی ہوں ،جوتُم بھی ہو۔ الیکشن کے دن تمہارا ٹھکانہ گھر نہیں پولنگ بوتھ ہوناچاہیئے۔کہ ووٹ کی پرچی بدل سکتی ہے نظام کُہن کو ۔

آپ کا ایک ووٹ کسی ایماندار اورباشعور نمائندے کو پارلیمنٹ میں لاسکتا ہے ، جو لڑے گا آپ کے حق کےلیئے ،پاکستان کے مفاد کے لیئے۔ کہ ووٹ ہی مُستقبل ہے