وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات، افغان عمل پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات، افغان عمل پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(24نیوز)پاکستان کے دورے پر آئے افغان صدر اشرف غنی کی وزیراعظم عمران خان کی ملاقات،  دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ،  اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی طرف سے افغان صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا افغانستان اور پاکستان کے مابین دیرینہ جغرافیائی، تاریخی، تعلقات ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  دہائیوں پر محیط تنازعے اور عدم استحکام کے نتیجے میں افغان عوام نے بے پناہ مصائب اورمشکلات کا سامنا کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں پائیدارامن، استحکام اور خوشحالی پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں جاری امن عمل کے لئے کھلے دل، نیک نیتی اور مشترکہ ذمہ داری کے طورپر اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا-پاکستان افغان نتیجہ خیز مذاکرات کی ضرورت پر ہمیشہ زوردیتا چلا آ رہا ہے ۔

افغانستان میں  پائیدار امن اور استحکام کا یہی ایک واحد راستہ ہے۔  دوران ملاقات دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافے، معیشت، سرمایہ کاری کے فروغ، مواصلات، توانائی، ثقافت اور عوامی سطح پر روابط کو بہتر بنانے کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال ہوا۔ امن واخوت کے لئے افغانستان،پاکستان کی وضع کردہ حکمت عملی کو عوام کی بہتری اور بہبود کے لئے بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیاگیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer