گلگت: شارٹ سرکٹ سے 5 افراد جاں بحق

گلگت: شارٹ سرکٹ سے 5 افراد جاں بحق


گلگت (24نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع شگر کے گاؤں بیسیل گاؤں میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے 10 سے زائد رہائشی مکانات جل کر راکھ ہوگئے۔ پانچ افراد زندہ جل گئے۔

گلگت بلتستان میں ضلع شگر کے انتہائی بالائی گاؤں بیسیل میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بجلی کی شارٹ سرکٹ سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 خواتین سمیت 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں. مقامی باخبر ذرائع کے مطابق آگ بھڑکنے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی میتوں کو نکالا ہے۔ ذرائع کے مطابق خوفناک حادثہ رات 2بجے پیش آیا جب گھر کے سارے افراد سو رہے تھے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔