ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 30مارچ کو کراچی آئے گی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 30مارچ کو کراچی آئے گی


کراچی( 24نیوز )کراچی کا میدان پھر سجنے کوتیار ہے، ویسٹ انڈیزکی ٹیم شہرقائد کی مہمان بنے گی،سیریز کے لئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرکٹ رونقیں بحال رہیں گی چوکوں چھکوں کی برسات ہوگی وکٹیں بھی اڑیں گی،پی ایس ایل کے بے مثال فائنل کے بعد یکم اپریل سے کراچی میں ایک بار پھر میدان سجے گا ۔تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سریز کھیلنے کے لیے کالی آندھی 30 مارچ کو شہر قائد پہنچے گی۔

یہ بھی ضرور پڑھیئے:”کوئی مسئلہ ہے تو بتاﺅ“نواز شریف کا چیف جسٹس کو مشورہ
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ سستا کیا گیا ہے اور کم سے کم  ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 500 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا،پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے 8 ہزار روپے میں ملنے والا ٹکٹ 4 ہزار اور 4 ہزار روپے میں دستیاب ٹکٹ 2 ہزار روپے میں ملے گا،جبکہ سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے ۔