غیر ملکی صنعتکاروں کا منافع 30 فیصد بڑھ گیا

غیر ملکی صنعتکاروں کا منافع 30 فیصد بڑھ گیا


کراچی( 24نیوز )غیر ملکی صنعتکاروں کا منافع 30 فیصد بڑھ گیا،، آٹھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر ایک کھرب 68 ارب 40 کروڑ روپے سے زیادہ کا منافع ملک سے باہر بھجوایااسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری کے اختتام تک غیر ملکیوں نے مجموعی طور پر ایک ارب 45 کروڑ 93 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں باہر بھجوائے, جو پہلے سے 25 کروڑ 8 لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔
آٹھ ماہ کے دوران صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے گزشتہ سال سے 30 فیصد زیادہ،، ایک ارب 27 کروڑ 88 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے،، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کی طرف سے 18 کروڑ 5 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے گئے،، جبکہ صنعتی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 94 کروڑ ڈالر رہا،، رواں مال سال سب سے زیادہ 19 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا منافع غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی بزنس کرنے والوں نے باہر بھجوایا۔

 یہ بھی ضرور پڑھیئے:نواز شریف اپنے کیے پر پچھتانے لگے
اور بجلی بنانے والوں نے 18 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ،، خوراک کا بزنس کرنے والوں نے 18 کروڑ 14 لاکھ ڈالر اور کمیونیکیشن والوں نے 16 کروڑ 73 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔