جڑانوالہ کے بعد پیر محل میں درندگی کا ایسا واقعہ کہ انسانیت شرمسار ہوگئی

جڑانوالہ کے بعد پیر محل میں درندگی کا ایسا واقعہ کہ انسانیت شرمسار ہوگئی


ٹوبہ ٹیک سنگھ(24نیوز): انسانی درنگی کے واقعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔ جڑانوالہ کے بعد پیر محل میں ایسا واقعہ پیش آیا کہ روح لرز کانپنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔

ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کی آبادی غریب آباد میں غریب ہی بھیڑیے بن بیٹھے۔ وسیم نامی شخص نے اپنے ہمسائے کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا تو  لڑکی سے زیادتی کے جرم میں بیٹا پولیس کے ہاتھ نہ لگ جائے، اس ڈر سے ملزم کے رشتے داروں نے اپنے گھر کی بیٹی زیادتی کے لیے متاثرہ خاندان کے حوالے کر دی۔ اپنی بہن کا بدلہ لینے کے لیے میں  رمضان نے وسیم کی بہن سے زیادتی کی۔ صلح کا اشٹام پیر لکھے جانے پرپردہ فاش ہوگیا۔

اس موقع پر ملزم رمضان کے چھوٹے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ جب گھر آیا تو ملزم وسیم کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

پولیس نے دونوں ملزمان سمیت نو افراد کو گرفتار کرلیا جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او عثمان اکرم کا کہنا ہے کہ باقی ملزموں کو بھی جلد گرفتار کیا جائےگا۔

دیکھنا یہ ہے کہ ان خواتین کو کیا انصاف مل پائے گا یا یہ فائل بھی الماری کی زینت بن جائے گی۔

دوسری جانب فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں بھی بچوں سے زیادتی کے دھندے نے تھرتھلی مچادی۔ مرکزی ملزم بلا ڈان کو سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہونے کاانکشاف ہواہے۔

گھاونے دھندے میں ملوث ملزم بلا ڈان وزیرمملکت طلال چودھری کا سپورٹر نکلا ۔ طلال چودھری کے جلسوں میں بلا ڈان کی موجودگی کی تصاویر بھی ٹوئنٹی فور نیوزنے حاصل کرلیں۔

روح لرزانے والی ویڈیوز ٹوینٹی فورنیوز کو موصول ہوگئیں جس میں بچے، عاقب، رانانجی اور اعجازعرف بلا ڈان نامی حیوانوں سے معافی مانگ رہے ہیں۔ اعجاز عرف بلا ڈان کا تعلق ایم ایس ایف سے ہے۔

متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس گروہ کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔ متاثرہ بچے نے بتایا کہ اسے بلیک میل کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ متعدد دوسرے بچے بھی گروہ کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ بھی انکشاف ہواکہ ملزمان زیادتی کی ویڈیو بناکرمتاثرہ بچوں کو اپنے دوستوں کو اس دھندے میں لانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

مزید دیکھیں: