بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ


کوئٹہ(24نیوز) بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ صوبے کے چھ اضلاع میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوگئی۔

بلوچستان میں ایڈز کے بڑھتے مرض کی تشخیص اور آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر صوبائی مینجر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر نورقاضی کا کہنا تھا کہ صوبے کے چھ اضلاع میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔

سیمنار میں پریس کلب کوئٹہ کے صدر رضارحمان کا کہنا تھا کہ ایڈز سے متعلق آگاہی اور شعور اشاعتی اور سماعتی اداروں سے بہتر ممکن ہے۔

ایڈز کنٹرول پروگرام کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں رواں سال 929مریض رجسٹرڈ ہیں ۔ جن کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔