مریم نواز کا جھوٹ پکڑا گیا


اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ایک بار پھر مریم نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کو نام نہاد لیڈر کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ایک بار پھر مریم نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ڈٓالا خود کو لیڈر کہنے والی خاتون کیخلاف واجد ضیا کی گواہی انتہائی اہم ہے۔ واجد ضیا نے بتا دیا کہ مریم نواز نے کتنا بڑا جھوٹ بولا۔ تمام دستاویز جعلی نکلیں۔

واجد ضیاء نے قوم کو بتایا کہ مریم نواز نے جے آئی ٹی میں 22دستاویز جمع کروائیں۔  واجد ضیاء نے گواہی دی کہ مریم نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی بائیس کی بائیس دستاویز جعلی نکلیں۔اس سے پہلے مریم نواز کہا کرتی تھیں کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں اصل وزیرراناثنااللہ ہیں :چیف جسٹس ثاقب نثار 

 قوم نے دیکھا کہ وہ بھی ایک بہت بڑا جھوٹ نکلا۔ اب مریم نواز نے اپنے دفاع میں جو دستاویز پیش کیں وہ بھی جعلی نکلیں۔ مریم نواز اور ان کے والد کہتے ہیں کہ ان پر 5 ہزار روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:عدالت میں معافیاں،باہر بڑھکیں،ن لیگ کو شرم آنی چاہیے:لطیف کھوسہ 

 دوسری طرف ان کے دستاویز میں 5روپے کی آمدن نہیں نکل رہی۔ اس خاندان نے جو اکائونٹ کھولے ان میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں۔ اس خاندان نے ارب ہا روپے کی جائیدادیں خریدیں۔ ان کے پاس ٹرانزیکشن کا کوئی ثبوت ہے نا جائیدادوں کی خریداری کا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں جو ڈیٹ جمع کروائی وہ بھی جعلی نکلی۔  ان حرکتوں سے آپ کے اخلاقی معیار کا انداز ہوتا ہے۔ ان حرکتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی سیاست کتنی پست ہے۔ اسی طرح آپ کے مالی معاملات کس حد تک غیر شفافیت اور گھٹالے کا شکار ہیں۔