بہاولنگر: پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق، ورثا کا احتجاج


بہاولنگر (24نیوز) بہاولنگرکے علاقہ منڈی صادق گنج میں مبینہ پولیس تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کے ورثا نے لاش سڑک پررکھ کرپولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

منڈی صادق گنج کے علاقے دب والا میں زمین کے تنازع پرپولیس نے عاشق حسین کو حراست میں لے لیا، اس دوران پولیس کے مبینہ تشدد سے عاشق حسین جاں بحق ہوگیا۔متوفی عاشق حسین کے ورثانے لاش سڑک پررکھ کراحتجاج کیا اورتشدد کے ذمہ داراہل کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ڈی پی اوبہاول نگرنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مقامی پولیس اہل کاروں کا کہنا ہے کہ عاشق حسین پرتشدد نہیں کیاگیا،اس کی موت دل کادورہ پڑنے سے ہوئی۔