خیبر پختونخواہ حکومت کا بڑا کارنامہ

خیبر پختونخواہ حکومت کا بڑا کارنامہ


پشاور(24نیوز) ٹریفک پولیس ہیڈ کواٹرمیں میڈیکل لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا۔ اب لائسنس کے لیے آنے والے افراد کا بلڈ ٹیسٹ ٹریفک پولیس ہیڈ کواٹر میں کیا جاسکے گا۔

تفصیلت کے مطابق پشاور ٹریفک پولیس نے میڈیکل لیبارٹری قائم کردی ہے۔ جس کی مدد سے لائسنس کے لیے آنے والے افراد کا بلڈ ٹیسٹ ٹریفک پولیس ہیڈ کواٹر میں کیا جاسکے گا۔ میڈیکل لیبارٹری قائم کرنے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس میں بلڈ گروپ کا چیک کرنا لازمی ہوتا ہے تاکہ حادثے کی صورت میں اگر خون کی ضرورت پڑے تو بروقت خون مہیا کیا جاسکے۔ باہر بلڈ ٹیسٹ 150 سے 300 روپے میں کیا جاتا ہے جبکہ ٹریفک ہیڈ کواٹر میں 50 روپے میں ٹیسٹ ہوسکے گا۔

عوام کو اب ٹریفک ہیڈکوارٹرمیں ٹیسٹ کروانےسےوقت کی بچت ہوگی۔