شمالی کوریا کے جنگجو سربراہ چھلاوا بن کربذریعہ ٹرین چین پہنچ گئے

شمالی کوریا کے جنگجو سربراہ چھلاوا بن کربذریعہ ٹرین چین پہنچ گئے


شمالی کوریا کے جنگجو سربراہ چھلاوا بن کربذریعہ ٹرین چین پہنچ گئے، کم جانگ کے سرپرائز دورے کی خبریں دنیا بھر میں گردش کرنے لگیں۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ سرپرائز دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔دو ہزار گیارہ کے بعد یہ ان کا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔کم جان انگ کی چین میں کن شخصیات سے ملاقات ہو گی اور وہ کتنے روز وہاں قیام کریں گے، اس حوالے سے کسی کو کوئی پتہ نہیں۔

جاپانی چینل نے ایک سبز رنگ کی ٹرین کی فوٹیج جاری کی ہے، چینل کا دعوی ہے کہ اس میں کم جان انگ موجود ہیں۔یہ وہی ٹرین ہے جس میں ان کے والد آنجہانی والد کم جانگ نے دو ہزارگیارہ میں چین کا دورہ کیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں کم جان انگ کے دورہ چین کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔