اداروں کو گالیاں دینا نواز شریف کا وطیرہ ہے: قمر زمان کائرہ


لاہور(24نیوز) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اداروں کو گالیاں دینا نواز شریف کا وطیرہ ہے۔ نواز شریف کے اپنے پاؤں جلے تو انقلاب کی باتیں یاد آگئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عوام سے مسلسل جھوٹ بولا جارہا ہے۔ عوام مہنگائی میں اضافے پرنالاں ہے لیکن حکومت کا دعوی ہے کہ سب اچھا ہے۔ سی پیک کے بارے میں کہا کہ سی پیک کی کل انویسٹمنٹ بھی ملکی خسارے کا آدھا نہیں۔

انھوں نے کہا کہ لاہور میں کہیں  آپ کے ملازمین تو کہیں لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے جائز مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں۔ جب سب اچھا ہے تو یہ احتجاج کون کر رہا ہے؟ انھوں نے  کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اداروں کو گالیاں دینا نواز شریف کا وطیرہ ہے، آج نواز شریف جو کچھ کر رہے ہیں کل وہ اس پر بھی معافی مانگیں گے۔ قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ائیر بلیو وزیر اعظم جس طرح سینیٹ چیئرمین پر برس رہا ہے، کیا وہ پارلیمان کی توہین نہیں؟ ہم ایوان بالا کے چئیرمین پر کہے جانے والے الفاط کی مذمت کرتے ہیں۔