فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام بل پاس کردیا گیا


پشاور(24نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے فاٹا انضمام بل کی توثیق کردی.نگران وزیر اعلی کے لئے نامزد امیدوار کا اعلان کیا جائے گا جبکہ فاٹا کے خیبر پختونخوامیں انضمام کے حوالے سے بل بھی پیش کردیا گیا ہے،جبکہ  فاٹا اصلاحات بل پر جے یو آئی(ف)کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ 

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت دوپہر 2 بجے ہوا۔ اجلاس میں  فاٹا کے صوبے میں انضمام سے متعلق بل کی منظوری لی گی۔جبکہ  اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) نے بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے ، جمعیت علماء اسلام (ف) نے اسمبلی کے گھیراؤ کیے رکھا ۔ دوسری جانب مالاکنڈ ڈویژن  کے ارکان نے بھی بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

صوبائی اسمبلی میں اراکان کی مجموعی تعداد 124 ہے اور بل کی منظوری کیلئے دوتہائی ہونا ضروری ہے یعنی کے 82 اراکین اسمبلی کا بل کے حق میں ہونا ضروری ہے۔ 

اس وقت ایوان میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد تقریبا 50 ، مسلم لیگ ن  15، پیپلز پارٹی 11،  جماعت اسلامی 8 ،  اے این پی 5، قومی وطن پارٹی 3 جبکہ مسلم لیگ (ق) کے 3ارکان ہیں۔ان تمام جماعتوں کی ارکین اس بل کے حق میں ہیں جبکہواحد مخالف جماعت جمعیت علماء اسلام (ف)ہے جس کے صوبائی اسمبلی میں 17 ممبران ہیں۔

جے یو آئی(ف) کا احتجاج:

فاٹا اصلاحات بل پر جے یو آئی(ف)کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔  احتجاج سے خیبر روڈ میدان جنگ بن گیا، پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں ، مظاہرین نے کیا پولیس پر پتھراؤ، گاڑیوں کی بھی توڑ پھوڑ کی گئی ۔کارکنوں نے میڈیا کی گاڑیوں کو نہ چھوڑا ، ٹائروں کو آگ لگا دی.مظاہرین کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں گھسنے کی کوشش پر پولیس آ گئی ایکشن میں ، جے یو آئی کے کارکنوں کی ڈنڈوں سے کی گئی ٹھیک ٹھاک ٹھکائی ، آنسو گیس کی شیلنگ بھی ہوئی ،درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا .

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فاٹا کا انضمام قبول نہیں ، خیبر پختونخوا اسمبلی کو تالے لگا دیں گے،ادھر ترجمان صوبائی حکومت شوکت یوسف زئی نے کہا کہ جے یو آئی کا احتجاج غیر جمہوری ہے ،وہ قبائلی عوام کو غلام رکھنا چاہتی ہے. 

مزید دیکھیں: 

یاد رہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کا بل قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور ہوچکا ہے۔ جس کی خوشی میں گزشتہ روز وانا میں سیاسی اتحاد نےشاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔تقریب میں سیاسی اتحاد کے کارکنوں نے فاٹا کے انضمام پر پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔سیاسی اتحاد کے ہزاروں کارکنوں نےخوشی مناتے ہوئے آتش بازی بھی کی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔