اسلام آباد میں لمبے ہاتھ والوں کی موجیں

اسلام آباد میں لمبے ہاتھ والوں کی موجیں


اسلام آباد (24نیوز) بااثر تاجر نے سیل کمرشل واٹر فلٹریشن پلانٹ کو خود ہی کھول لیا۔غوری ٹاون کی انتظامیہ بے بس ہوگئی۔اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔
اسلام آباد میں بااثرافراد کے ہاتھوں انتظامیہ بے بس,  غوری ٹاون میں تاجر نے سیل کیا گیا کمرشل واٹر فلٹریشن پلانٹ خود ہی کھول کر کاروبارشروع کردیا۔اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ رہائشی ایریا میں پابندی کے باوجود پلانٹ قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینلز پر پانچ وقت اذان دینے کا حکم معطل کردیا

مالک فلٹریشن پلانٹ ڈی سیل کرنے کے معاملہ پرٹال مٹول کرتارہا۔ڈھٹائی سے کہتا رہا کہ ان کے پاس کمرشل پلانٹ کا لائسنس موجود ہے , اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پلانٹ بند نہ کیا گیا تو ایکسپریس وے پر احتجاج کیا جائے گا ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔