پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آگیا


لندن (24نیوز) بار بار مختلف سکینڈلز میں گھرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا۔ 22 سالہ دوشیزہ صوفیہ ہمانی نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان نے ان کے ساتھ رات گزاری ہے۔

صوفیہ کے مطابق ان کی عامر خان سے یہ ملاقات عامرخان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے17روزبعد ہوئی۔  عامر خان ان سے کلب میں ملے اور پھر وہ دونوں ایسٹ لندن کے ہوٹل چلے گئے۔ صوفیہ ہمانی کے مطابق پہلے ان کا خیال تھا کہ عامر خان طلاق یافتہ ہیں لیکن ہوٹل میں ملاقات کے وقت انہوں نے عامرکوبتایاکہ انہیں اس کی بیوی کاعلم ہوگیاہے، تو عامر نے اسے میسیج کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھائی نے میری بیٹیوں کے ساتھ۔۔گلوکارہ نازیہ اقبال نے بھیانک انکشاف کردیا

صوفیہ نے عامر کی اہلیہ فریال کو مشورہ دیا کہ عامر ناقابل اعتبار شخص ہے اس لئے وہ اسے چھوڑ دے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس عامر خان کی ایک نازیبا ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انھیں سکائپ پر نازیبا انداز سے بات کرتے دیکھا گیا تھا۔
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔