بہو سے غیر اخلاقی حرکات سے منع کرنے پر باپ کا بیٹی پر سرعام تشدد ، ویڈیو 24 نیوز کو موصول


ڈی جی خان(24نیوز)  باپ جلاد بن گیابہو سے غیر اخلاقی حر کتوں سے منع کر نے پر با پ کا بیٹی پر تشدد، باپ نے بیٹی کے گلے میں رومال ڈال کر گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد کی فو ٹیج منظر عا م پر آگئی۔

ڈیرہ غازی خان میں نہ زمین گری نہ آسمان پھٹا، تھانہ دراہمہ کے علاقہ موضع سکھیرا میں سنگدل باپ اپنے بھائی کیساتھ مل کر اپنی بیٹی کو بالوں سے گھسیٹ کر صحن میں گھماتا رہا، تشدد کا شکار طاہرہ بی بی کے مطابق اس کے والد محمد رفیق نے اپنی بہو سے ناجائز تعلق استوار کرلیے اور اسے طلاق کے لیے اکساکر خود شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ محمد رفیق جلاد باپ کی بہو صنم بی بی نے طاہرہ بی بی کے موقف کی تائید کی۔
ملزم محمد رفیق کی بہو صنم بی بی کا کہنا ہے کہ ان کے سسر نے ان کے خاوند عصمت اللہ کو تشدد کا نشانہ بناکر گھر سے نکال دیا ہے اورکئی مرتبہ انہیں زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے معاملے کو گھریلو جھگڑا قرار دے کر کارروائی سے انکار کر دیا، تشدد کا شکار طاہرہ بی بی اور صنم بی بی نےکارروائی کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔