خانہ کعبہ میں 40 سال سے ایک ہی شخص مؤذن

خانہ کعبہ میں 40 سال سے ایک ہی شخص مؤذن


مکہ (24نیوز)  خانہ کعبہ میں 40 سال سے ایک ہی شخص دن میں پانچ وقت اللہ اکبر کی صدائیں دے رہا ہے۔

خانہ کعبہ میں چار عشرے بیت گئے،  شیخ علی احمد الملا کے گلے سے نکلنے والی اذان گونج رہی ہے۔شیخ علی احمد الملا کا خاندان نسل در نسل اس عظیم سعادت کا امین چلا آ رہا ہے،  علی احمد کی عرفیت بلال الحرم ہے  جو کعبہ کے پہلے موذن حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کے نام پر ملی۔

شیخ علی احمد اپنے چچا زادشیخ عبدالملک الملا کے انتقال کے بعد 1975ء میں مسجد الحرام کے مؤذن مقرر ہوئے تھے۔ان سے پہلے ان کے دادا شیخ علی، والد صدیق، ان کے چچا اور ان کے دونوں بیٹے بھی مؤذن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے۔

علی احمد الملا کے مطابق وہ ان کے لئے خوشی کا دن تھا جب 1979ء کعبہ کے 23 روزہ محاصرے کے بعد انہوں نے اذان دی اور 23 روز بعد مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی تھی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔