گرمی کی شدت میں شہریوں کی ڈبکیاں،دلچسپ ویڈیو بھی دیکھیے

گرمی کی شدت میں شہریوں کی ڈبکیاں،دلچسپ ویڈیو بھی دیکھیے


گوجرانوالہ(24نیوز) سورج نے آگ برسانا شروع کی تو نہر کنارے بنے سوئمنگ پولز کی چاندی ہوگئی، روز دار نوجوانوں نے چھٹی کا سارا دن ٹھنڈے پانی میں گزارا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کڑاکے کی گرمی پڑ رہی ہے ایسا لگ رہا کہ پورے شہر نے نہروں اور سویمنگ پول کا رخ کر لیا۔ ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں ڈوپکیاں لگانے والوں کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت سے بچنے کا یہ ہی حل ہے۔ سوئمنگ پول پر کوئی تراکی کے مزے لے رہا ہے تو کوئی سالائڈز سے نیچے پانی میں گر رہا ہے جبکہ پول میں لگے ٹیوب ویل کے آگے سے کو ئی ہٹنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ٹھنڈے پانی میں نہانے والے ان نوجوانوں کا کہنا تھا کہ گھر میں لوڈشیڈنگ ستا رہی تھی اور باہر لو کے تھپڑے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:موجودہ حکومت نے پاکستان کے ہر شہری کو کتنا مقروض کر دیا؟ جاننے کیلئے خبر پڑھیں 

 علاوہ ازیں سوئمنگ پر مستیاں کرنے والے نوجوان ٹھنڈے پانی میں نہانے کے ساتھ ساتھ تراکی بھی سیکھ رہے ہیں۔ سوئمنگ پول پر نہانے والوں کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے روزہ کے دوران گرمی میں نڈھال ہونے سے بچنا ہے تو پول کا ضرور رخ کریں۔