چوری شدہ،نان کسٹم اور ٹمپرڈ گاڑیوں کو پکڑنے کے لئے آئی جی اسلام آباد نے بڑا فیصلہ کر لیا


اسلام آباد(24نیوز) بڑھتی ہوئی کار چوری کو روکنے کے لئے اسلام آباد پولیس متحرک ہو گئی ہے،چوری شدہ اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والی گاڑیاں اب پولیس سے بچ نہیں پائیں گیں۔

تفصیلات کے مطابق چوری شدہ،نان کسٹم اور ٹمپرڈ گاڑیوں کو پکڑنے کے لئے آئی جی اسلام آباد نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پولیس کے شعبہ اینٹی کار لفٹنگ سیل نے 16 حفاظتی تدابیر جاری کر دی ہیں۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس اور ناکہ پولیس کی مدد سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کار چوری کو روکنے کے لئے اسلام آباد پولیس کے آئی ٹی ایکسپرٹ ایک موبائل ایپ بھی تیار کر رہے ہیں جس کی مدد سے ایکسائز اور پولیس آپس میں رابطے میں رہیں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:موجودہ حکومت نے پاکستان کے ہر شہری کو کتنا مقروض کر دیا؟ جاننے کیلئے خبر پڑھیں 

  انچارج اینٹی کار لفٹنگ سیل انسپکٹر انیس اکبر کا کہنا تھا کہ کار چوری کو کنٹرول کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ شہری اپنی گاڑی کسی بھی جگہ کھڑی کرنے سے پہلے تمام لاکس مکمل چیک کر لیں اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کہیں کوئی آپ کو فالو تو نہیں کر رہا۔ اسی طرح اپنی گاڑی میں ٹریکر لگوائیں۔ ایکسائز حکام کی مدد سے جدید نمبر پلیٹیں بنائی جا رہی ہیں۔ اسی طرح گاڑیوں کی چوری روکنے کے لئے ڈور ٹو ڈور بھی آگاہی مہم چلائی جائے گی اور اس مہم کا آغاز عید سے پہلے کیا جائے گا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:موجودہ حکومت نے پاکستان کے ہر شہری کو کتنا مقروض کر دیا؟ جاننے کیلئے خبر پڑھیں 

 پولیس حکام کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت اس سال کار چوری کی وارداتیں بہت کم رہیں ہیں لیکن ان کو مزید کنٹرول کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے کار چوری کو روکنے کے لئے اقدامات تو کئے ہیں لیکن کیا ان میں کامیابی ہو سکے گی یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔