ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری باریوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا


کیو(24نیوز) ریال میڈرڈ کی ٹیم تیسری بار یوئیفا چیمپنز لیگ کی چیمپئن بن گئی۔ فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیور پول کو تین ایک سے شکست دے دی، ریال میڈرڈ کی جانب سے گیرتھ بیل نے دو گول کئے. 
یوئیفا چیمپئنز لیگ کا تاج ایک بار پھر ریال میڈرڈ کے سر سج گیا۔میچ کے پہلے ہاف میں ریال میڈرڈ اور لیور پول کی ٹیمیں کوئی بھی گول نہ کر سکیں۔کھیل کے50ویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے کریم بینرزیما نے پہلا گول کیا۔ اس کے چار منٹ بعد ہی لیور پول کے سادیومانے حساب چکتا کیا اور مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا.

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آگیا

ریال میڈرڈ کے کیرتھ بیل نے63ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی, کیرتھ بیل نے ہی کھیل کے83ویں منٹ پر تیسرا گول کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
یوئیفا چیمپئنز لیگ میں ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری   باری ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔