میانوالی: روڈ ایکسڈنٹ سے جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی نماز جنازہ ادا


میانوالی(24نیوز)  تلہ گنگ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے ایک ہی گھر کے سات افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،  اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

گزشتہ روز میانوالی تلہ گنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی گھر کے سات افراد کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں کلری میں ادا کی گئی۔اس موقع پرعزیز واقارب اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ہر انکھ اشک بار تھی  جو کہ دل دہلا دینے والے اس واقعے پرافسوس کرنے کے ساتھ ساتھ میانوالی تلہ گنگ روڈ کو ڈبل نہ کرنے کا شکوہ کرتے دکھائی دئیے،انکا کہنا تھا کہ روڈ تنگ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

نمازجنازہ میں ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر،ڈی ایس پی صدر خالد محمود رانجھا،ڈی ایس پی موسی خیل شبیر گجر اور ایس ایچ او موسی خیل سجاد حسین نے شرکت کی۔