چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخ رقم کردی



اسلام آباد(24نیوز)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای کورٹس سسٹم کا آغاز کر دیا گیا،چیف  جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ای کورٹ مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا ۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا آغاز کردیا گیا ۔ ای کورٹ کے تحت پہلے مقدمے کے آغاز میں ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی سے وکلا نے دلائل کا آغاز کیا۔ 

چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ ایک بڑا قدم ہے، ای کورٹ سے کم خرچ سے فوری انصاف ممکن ہو سکے گا، چیف جسٹس نے آئی ٹی کمیٹی کے ممبران جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مشیر عالم کو خراج تحسین کیا۔ چیف جسٹس نے نادرا چئیرمین اور ڈی جی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

سپریم کورٹ میں ای کورٹ کے پہلے مقدمے کا فیصلہ بھی کیاگیا ، عدالت نے قتل کے ملزم نور محمد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer