قمری کیلنڈر کے بعد فواد چودھری کا ایک اور انقلابی قدم

قمری کیلنڈر کے بعد فواد چودھری کا ایک اور انقلابی قدم


اسلام آباد(24نیوز) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی   فواد چودھری  نے اعلان کیا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے۔

 ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے اور انشاءاللہ چند ماہ میں آپ کی ادائیگیاں بس کے کرائے سےگاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔

  فواد چودھری نے گزشتہ روز چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کیا اور بتایا کہ آئندہ 5 سال کے لیے قمری کلینڈر ترتیب دیتے ہوئے منظوری کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل بھجوا دیا ہے۔ قمری کلینڈر لانے اور رویت ہلال کمیٹی سے متعلق بیان بازی پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer