ٹرین نے کوٹ لکھپت پھاٹک پررکشہ اور موٹر سائیکل کو کچل دیا،2افراد جاں بحق

ٹرین نے کوٹ لکھپت پھاٹک پررکشہ اور موٹر سائیکل کو کچل دیا،2افراد جاں بحق


لاہور(24نیوز) کوٹ لکھپت پھاٹک پررکشہ اور موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں خاتون جاں سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت پھاٹک پررکشہ اور موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئے، حادثہ پھاٹک کھلاہونے کے باعث پیش آیا،حادثےمیں جاں بحق ہونے والی40سالہ مختاراں بی بی بینک سٹاپ کی رہائشی تھی,حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے.

عینی شاہدین کاکہناتھاکہ حادثہ پھاٹک کھلا ہونے کے باعث پیش آیا، ٹرین حادثے میں خاتون کے جاں بحق ہونے کے علاوہ ڈرائیورسمیت2افرادزخمی ہوئے جبکہ رکشہ مکمل تباہ ہوگیا،زخمیوں کو ریسکیواہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا, کوٹ لکھپت پھاٹک کافی عرصہ سے زیرتعمیر تھا ایک ٹرین تو گزر گئی جس کے بعد پھاٹک کھول دیا گیا اسی دوران دوسری آگئی جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔ ہسپتال ذرئع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالے ایک شخص بھی دم توڑ گیا ہے،مرنیوالوں کی تعداد 2ہوگئی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer