العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت،نوازشریف اور گواہ نہ پہنچ سکے

العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت،نوازشریف اور گواہ نہ پہنچ سکے

اسلام آباد (24نیوز) احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت،دھرنوں کے باعث نوازشریف اور گواہ نہ پہنچ سکے۔ کیپٹن صفدراپنے ریفرنس کی سماعت نہ ہونے پربھی پہنچ گئے۔کہا کہ وکلا کےمشورے پرآیا ہوں۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 14ویں سماعت کی۔آج کی سماعت میں نوازشریف اوران کے وکلاء کی ٹیم بھی نہ پہنچ سکی۔

سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنے ریفرنس کی سماعت نہ ہونے پربھی عدالت پہنچ گئے,کیپٹن صفدر نےعدالت کو بتایا کہ نوازشریف سمیت کسی سے رابطہ نہ ہو سکا، راستے بند ہونے کی وجہ سے لاہور سے گواہ بھی نہیں پہنچ سکا۔

ریفرنس کی سماعت نہ ہونے پرحاضری کےحوالےسے صحافی کےسوال پرکیپٹن صفدرکا کہنا تھا کہ وکلا کے مشورے پرآیا ہوں، دھرنے والوں سے آرمی چیف کے خصوصی شکریہ پر کہا کہ ریاست میں سب اپنی زمہ داری ادا کرتے ہیں۔

عدالت نے گواہ اور ملزموں کی عدم پیشی پرسماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کردی,عدالت نےفلیگ شپ اور لندن فلیٹ ریفرنس کی سماعت پہلے ہی 28 نومبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔