تحریک لبیک کا دھرنا جاری،سندھ اور پنجاب میں تعلیمی ادارے بند

تحریک لبیک کا دھرنا جاری،سندھ اور پنجاب میں تعلیمی ادارے بند

لاہور (24نیوز) تحریک لبیک کا دھرنا جاری،پیر اور منگل کے روز تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکول بند رہیں گے ۔


تفصیلات کے مطابق سکولوں کے ساتھ ساتھ کالجز اور تمام شہر کی یونیورسٹیز کو بھی پیر اور منگل کے روز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری، پنجاب یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے جاری بیچلرز کے سمسٹر سسٹم کے امتحان کو وقتی طور پر ملتوی کر دیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے اور راستے بند ہونے کے باعث تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں , یونیورسٹی کی جانب سے امتحانات کا نیا شیڈیول یونیورسٹیز کے کھلنے کے بعد جاری کیا جائے گا۔