کراچی،نمائش چورنگی سمیت کئی مقامات پر دھرنے جاری

کراچی،نمائش چورنگی سمیت کئی مقامات پر دھرنے جاری

کراچی (24نیوز) فیض آباد میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے 14 مقامات پر احتجاجی دھرنے دئے گئے، دھرنوں کے باعث شہری مشکلات کا رہے، نہ اسکول کھلے، نہ پبلک ٹرانسپورٹ چلی ، تاہم تاجروں نے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا۔


تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کی جانب سے فیض آباد میں دھرنے کی حمایت میں کراچی میں آج آٹھوین روز بھی نمائش چورنگی پر مرکزی احتجاج کیا گیا، احتجاج کے باعث نمائش چورنگی کو آنے جانے والی سڑک کو کنٹینر لگاکر بند کیا گیا تھا، نمائش چورنگی کے علاوہ شہر میں دیگر 13 مقامات پر بھی احتجاج کیا گیا، جس میں ٹاور، شاہ فیصل نمبر 2، محمکمہ موسمیات، اورنگی 5، بلدیہ 4، سخی حسن چورنگی، تین ہٹی، لیاقت آباد 10 نمبر،کورنگی ڈھائی، کورنگی پانچ، لانڈھی چھ نمبر اور الاصف اسکوائر شامل ہیں، شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث صوبے بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ چل سکی، جس کے بعد صبح آفس جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں جامعہ کراچی میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، جبکہ جامعہ کراچی اور ڈاؤ یونیورسٹی نے بھی امتحانات ملتوی کردیئے ہیں، ملتوی شدہ پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا,دوسری جانب کراچی کی کاروباری تنظیموں نے آج مارکیٹیں اور کاروبار معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔