ایشز پہلا ٹیست: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

برسبین (24نیوز) ایشز کے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ،آسٹریلوی اوپنرز نے انگلش باولرز کی ایک نہ چلنے دی ،وارنر اور بین کرافٹ کی شاندار نصف سنچریاں ،دوسرا ٹیسٹ دو دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔


تفصیلات کے مطابق پہلے ایشز ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصاں کے 173رنز بناکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ، ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز آسٹریلیا نے 114رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی دوسری اننگ دوبارہ شروع کی، کینگروز نے 50 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 173رنز بناکر پہلا ٹیسٹ اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلوی اوپنرڈیوڈ وارنز87 اور بین کرافٹ 82رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، کینگروز قائد سٹیوسمتھ کوپہلی اننگ میں ناقابل شکست 141 رنز سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

آسٹریلو ی کپتان سٹیو سمتھ نے کامیابی کا کریڈٹ باولرز کو دیا جبکہ انگلش کپتان جوئے روٹ کا کہنا تھا کہ دوسری اننگ میں بلے بازوں کی ناکامی شکست کا باعث بنی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2دسمبر سے ایڈیلیڈ میں دوسراٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔