سیکولر کہلانے والی مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب

کینیبرا(24نیوز)خود کو سیکولر کہنے والی بھارت کی مودی سرکار کا اصل چہرہ پھر بے نقاب ہوگیا، آسٹریلیا میں سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا، کچھ نے تو خود کو بھارتی شہری کہلانے سے بھی انکار کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق انتہا پسند مودی سرکار کی پالیسیوں سے صرف کشمیری مسلمان ہی نہیں سکھ بھی ناراض ہیں، آسٹریلیا میں مقیم سکھوں نے بھارتی حکمرانوں کے چہرے سے سیکولرازم کا جعلی نقاب اٹھا دیا,آسٹریلیا میں بھارتی ہائی کمشنر کو سکھوں نے گوردوارے میں جانے سے روک دیا۔

ساؤنڈ بائیٹ، بھارتی ہائی کمشنر کہنے پر آپ مجھے نہیں جانتے، ایک سکھ نوجوان نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ بھارتی شہری نہیں اس لئے وہ انہیں نہیں جانتا، بے چارے ہائی کمشنر بھیگی بلی بنے آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔

گوردوارے میں موجود سکھ برادری نے کسی بھی بھارتی آفیشل کو دنیا کے کسی گوردوارے میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

بھارتی ہائی کمشنر سے بحث مباحثے کے دوران سکھ برادری نے ان کو مودی سرکار کے سکھوں پر کئے گئے مظالم بھی یاد دلائے۔

اس سے قبل برطانیہ میں بھی ایک سکھ شہری نے بھارتی قونصلیٹ کو سکھوں کی نشانی پگڑی پہنانے پر تقریب میں ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔