تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان، بند راستے کھلنا شروع ہو گئے

اسلام آباد (24نیوز) تحریک لبیک کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی بند راستے اور سڑکیں کھلنا شروع ہو گئیں جس سے جڑواں شہروں کے لوگوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق بائیس دن بعد آخر کارحکومت تحریک لبیک سے مزاکرات کرنے میں کامیاب ہوگئی،جس کے بعد تحریک لبیک نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے،تین ہفتوں سے بند راستے بھی کھلنا شروع ہو گئے ہیں جس سے جڑواں شہروں کے لوگوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا،راستے کھلے تو شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہم سب نے مل کر ہی اس کی خوشحالی اور امن و امان کیلئے کام کرنا ہے۔