کراچی: جرگے نے دو معصوموں کی جان لے لی

کراچی(24نیوز)کراچی میں جرگے نے دو معصوم جانوں کو نگل لیا،اتحاد ٹاون میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا بارہ روز بعد پولیس کو خبر ہوئی تو نو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں پسند کی شادی دو نوجوانوں کی جان لے گیا، جرگے کے سفاکانہ فیصلے پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا،دوہرے قتل کی پولیس کو کئی روز تک خبر نہ ہوسکی،پولیس کے مطابق مومن آباد میں خالی مکان میں خون دیکھ کر مالک مکان نے فون کیا, جس پر تفتیش کے بعد انکشاف ہوا کہ گھر میں لڑکا اور لڑکی چند روز قبل رہنے آئے تھے اور دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔

 

پولیس کے مطابق جرگے کے فیصلے پر لڑکی اور لڑکے کو مارکر کارروائی کے بغیر دفنا دیا گیا دوہرے قتل میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم مقتول لڑکی کا والد اور بھائی تاحال فرار ہیں،ادھر پولیس نے لڑکا اور لڑکی کی قبر کشائی مکمل کرلی ہے،پوسٹ مارٹم کے لئے لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔