فٹبال پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی نے ہُوڈرز فیلڈ ٹاون کو شکست دے دی

لندن (24نیوز) پریمئیر لیگ فٹ بال کے سننی خیزمقابلے جاری ،مانچسٹر سٹی نے ہُوڈرز فیلڈ ٹاؤن کو دو ایک سے شکست دے دی ،اس کامیابی کے بعد مانچسٹر سٹی پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست آگئی۔


تفصیلات کے مطابق پریمئر لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر سٹی نے ہُوڈرزفیلڈ ٹاون کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دے دی ،دونوں ٹیموں نے میچ کا محتاط انداز میں آغاز کیا ،پہلے ہاف کے اضافی وقت میں ہُوڈرزفیلڈ ٹاؤن اولمنڈی نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی۔

دوسرے ہاف کے آغاز ہی میں مانچسٹر سٹی نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 47 ویں منٹ میں سرگیو اگیرو نے گول کر کے میچ ایک ایک سے برابر کردیا، کھیل کے 84 ویں منٹ میں سٹرلنگ نے مانچسٹر سٹی کی طرف سے دوسرا گول اسکورکر کے اپنی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلادی۔

 

اس کامیابی کے ساتھ ہی مانچسٹرسٹی لیگ کے 13 میچوں میں 37 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پرسر فہرست آگئی ۔