دنیا پر افریقی حسن کا جادو چل گیا


(24نیوز):حسن اورذہانت میں سب سےآگے،دنیا پر افریقی حسن کا جادو چل گیا،جنوبی افریقہ کی بائیس سالہ ڈیمی لے نیل پیٹرس نے امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونےوالامس یونیورس دوہزار سترہ کا تاج اپنے سر پرسجا لیا مقابلے میں92ملکوں کی حسیناؤں میں جم کرمقابلہ ہوا۔

ڈیمی لے نیل پیٹرس کےنام کاجیسے ہی اعلان ہوا،پہلے تو انہیں یقین نہیں آیا،پھر چہرےپرتھیں خوشیوں کی بہاریں اور آنکھیں پُر نم،گزشتہ سال کی مس یونیورس نے انہیں تاج پہنایا۔

مس یونیورس،ڈیمی لے نیل پیٹرس،ٹرینر ہیں،خواتین کو اپنےدفاع کا ہنرسکھاتی ہیں،انہوں نےنارتھ ویسٹ یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری بھی لے رکھی ہے،دوسرےنمبر پرمس کولمبیا،لارا گونزالس،تیسرے نمبر پرجمیکا کی حسینہ،ڈیوینابینٹ رہیں،بھارت کی 21سالہ شردھا ششی دھر آخری سولہ حسیناؤں میں بھی جگہ نہ بنا سکیں۔