تاجر برادری نے دھرنے کو ختم کروانے کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا


 اسلام آباد (24 نیوز): جڑواں شہروں کی تاجر برادری نے فیض آباد دھرنے کو ختم کروانے کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا، انکا کہنا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، جس کا ازالہ کیا جائے۔

 

تحریک لبیک کے 21 روزہ دھرنا ختم ہونے پر جڑواں شہروں کی تاجر برادری نے سیاسی حکومت کی نااہلی سے تعبیر کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

ملک ظہیر احمد، صدر ویلفیئر ایسوسی ایشن، آبپارہ، اسلام آباد محمد رفیق، چیئرمین تاجرایسوسی ایشن، راولپنڈی، اسلام آباد نے مطالبہ کیا کہ ان کی جلائی گئی کمرشل عمارتوں اور ہونے والے اربوں روپے کے نقصان کی تلافی کی جائے۔

 

دھرنے کے خاتمے کے باوجود فیض آباد اور اس کے اطراف میں دکانیں اور ہوٹل بند ہیں۔ تاجربرادری نے دھرنے کو ختم کروانے کے لئے پاک فوج کے کردارکو سراہا۔