ملک بھرمیں احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ،شہر قائد میں مارکیٹیں کھلنا شروع

ملک بھرمیں احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ،شہر قائد میں مارکیٹیں کھلنا شروع


کراچی (24نیوز): کراچی میں دھرنے اور احتجاج کے باعث دن بھر غیر یقینی صورتحال رہی۔ تاجر اتحاد کی جانب سے شہر میں مارکیٹیں کھلی رکھنے کے اعلان کے باوجود دکاندار تذبذب کا شکارنظر آئے۔مختلف مقامات پر ہزاروں کے قریب دکانیں بند رہی جس سے معاشی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ تاجروں کا کہنا تھا کہ فیصلوں میں تاخیر اکثر مسائل کو الجھا دیتی ہے۔

  تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کے فیصلے کے بعد شہر قائد میں بھی مارکیٹیں کھلنا شروع ہوگئی، ختم نبوت کی جذبے سے سرشار دکاندار کہتے ہیں حکومت سنجیدگی سے سوچنا چاہیئے کے ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جس سے مسائل مزید بڑھیں۔

کراچی کی کاروباری تنظیموں نے دھرنے اور احتجاج کے باوجود آج مارکیٹیں اور کاروبار معمول کے مطابق کھلا رکھنے کا اعلان کیا تھا، کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر کا کہنا تھا کہ آج کاروبار معمول کے مطابق کھولیں گے تاہم شہر بھر میں اکثر و بیشتر اہم مارکیٹس بند رہی۔