دنیا بھر میں سب سے کم خودکشیاں کرنے والے ملکوں کی تحقیقاتی رپورٹ

دنیا بھر میں سب سے کم خودکشیاں کرنے والے ملکوں کی تحقیقاتی رپورٹ


  (24نیوز): دی سپیکٹیٹر انڈیکس کے مطابق پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے, جہاں خود کشیوں کی تعداد سب سے کم ہے۔ جنوبی کوریا میں ایک لاکھ آبادی میں سے 24افراد خودکشی کرتے ہیں۔کینیڈیا میں دس ،جرمنی میں 9 افراد خودکشی کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں خود کشیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے حوالے سے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک لاکھ آبادی میں سے 24افراد خودکشی کرتے ہیں۔ اسی طرح پولینڈ میں 18، روس میں 18،انڈیا میں 16،جاپان میں 15،نائیجریا میں 15،امریکہ میں 12 ،فرانس میں 12 ،جنوبی افریقہ میں 12،آسٹریلیا میں 10، کینیڈیا میں دس ،جرمنی میں 9 افراد خودکشی کرتے ہیں۔اسی طرح ایک لاکھ آبادی میں ترکی میں 8، چین میں 8، برطانیہ میں 7، برازیل میں 6، اٹلی میں 5، سعودی عرب میں 3،انڈونیشیا میں 3 اور پاکستان میں دو  افراد خود کشی کرتے ہیں۔