اینی میٹڈ فلم کوکو نے باکس آفس کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کرلیا


 (ویب ڈیسک): سپر ہیروز کو کومات، اینی میٹڈ فلم کوکو نے باکس آفس کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

 

مُردوں کی سرزمین پر مہم جوئی کی سنسنی خیز کہانی اینی میٹڈ فلم کو کو نے پہلے ہی ہفتے میں باکس آفس پر اپنا راج قائم کرلیا۔

 

سپر ہیروز کی جسٹس لیگ کا جادو نہیں چل سکا اور وہ دوسرے نمبر پر رہی۔ عام بچوں سے مختلف کمسن لڑکے کے گرد گھومتی فلم کا دیکھنے والوں پر جادو چل گیا۔ فلم ونڈر دوڑ میں تیسرے نمبر پر آئی۔

 

تھور رَگ نیرک چوتھے اور ڈیڈیز ہوم ٹو پانچویں پوزیشن پر رہی۔