مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا شرعاَ حرام، ناجائز اور گناہ ہے: علمائے کرام


 فیصل آباد (24 نیوز): فیض آباد دھرنے پر حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال اور شرکا پر تشدد کے بعد علمائے کرام نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا شرعاَ حرام ، ناجائز اور گناہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حسن رضا کی جانب سے ختم نبوت بل میں ترمیم کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں انہوں نے ن لیگ کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فتویٰ جاری کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا شرعاَ حرام ، ناجائز اور گناہ ہے۔

 علماء کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے حکمران اس ملک پر حکمرانی کرنے کا آئینی، قانونی، اخلاقی اور شرعی حق کھو چکے ہیں اور قرآن کو سنت کی روشنی میں انکو آئندہ الیکشن میں ووٹ دینا حرام، نا جائز اور گناہ ہے۔ ایسا کرنا نہ صرف حرام، نا جائز اور گناہ ہے بلکہ ملک پاکستان کی عوام کے ساتھ شدید ظلم اور زیادتی ہے۔

 واضح رہے کہ آرمی چیف کے ثالثی کردار کے بعد فیض آباد دھرنے ختم کر دیا گیا ہے۔

مزید دیکھئے: