احتجاج اور دھرنوں کے پیش نظر بند میٹرو بس سروس کو بحال کر دیا گیا

احتجاج اور دھرنوں کے پیش نظر بند میٹرو بس سروس کو بحال کر دیا گیا


 لاہور(24نیوز):شہر میں احتجاج اور دھرنوں کے کی وجہ سے بند کی جانے والی میٹرو بس سروس کو بحال کر دیا گیا، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ میٹرو بس میں روزانہ ایک لاکھ پچھتر ہزار سے دو لاکھ تک مسافر سفر کرتے ہیں ۔

لاہور میں ہفتے کے روز سے ہونے والے ہنگامے ، احتجاج اور دھرنے کے باعث پنجاب حکومت نے میٹروبس سروس کو تاحکم ثانی بند کردیا تھا ۔ میٹرو بس میں روزانہ ایک لاکھ پچھتر ہزار سے دو لاکھ تک مسافر سفر کرتے ہیں ۔ حکام کا کہنا تھا کہ شہر میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سروس بحال ہو جائے گی تاہم دھرنے کے خاتمے کا اعلان ہوتے ہی بس سروس کو بحال کر دیا گیا ۔

واضح رہےکہ ہفتے کے روز میٹرو بس سروس کو مظاہرین کی جانب سے نقصان پہنچایا گیا تھا، بھاٹی چوک کے قریب بسوں کے ٹائروں کی ہوا نکال دی گئی تھی جس کے بعد بندش کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹروبس کی بندش سے روزانہ لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑا۔